اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 42 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس کے باعث 1 روز میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کیلئے 5 ہزار 19 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 42 کا نتیجہ مثبت نکلا۔
ڈریپ نے غیر معیاری ادویات سے متعلق الرٹ جاری کردیا
ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کا تناسب 0 اعشاریہ 84 فیصد رہا، وائرس کے باعث 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا سے متاثرہ 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 25 February 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 5,019
Positive Cases: 42
Positivity %: 0.84%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 15
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) February 25, 2023
وفاقی حکومت کے حالیہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے بچاؤ کیلئے 1 ہزار 528 افراد کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
کورونا سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی ڈبل ڈوز لگوانے والوں کی تعداد 13 کروڑ 24 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ بوسٹر شاٹس لگوانے والوں کی تعداد 5 کروڑ 1لاکھ 33 ہزار سے زائد ہے۔
این آئی ایچ کے اعدادوشمار کے مطابق کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا سے متاثر افراد کی کل تعداد 15 لاکھ 76 ہزار 700 سے زائد ہے۔
وائرس کے باعث ملک بھر میں 30 ہزار 600 سے زائد شہری انتقال کر گئے۔سندھ میں سب سے زیادہ 5 لاکھ 95 ہزار 700 سے زائد شہری کورونا سے متاثر جبکہ 8ہزار254انتقال کر گئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








