بہاولپور: رحیم یار خان میں موٹر وے ایم 5 پر مسافر بس، وین اور جیپ کے مابین تصادم کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ موٹر وے ایم 5 پر رکن پور کے نزدیک مسافر وین کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے، اس دوران زخمیوں کو بچانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔
بہاولپور، بھتیجے نے 3 پھوپھیوں کو قتل کردیا
زخمیوں کو بچانے کی کوشش کے دوران ہی عقب سے آنے والی مسافر بس وین سے جبکہ بس کے پیچھے سے آنے والی جیپ مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ بد ترین حادثے کے نتیجے میں 13افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 20 سے زائد شہری زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر بس فیصل آباد سے سیہون شریف جارہی تھی۔
حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصان پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








