پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی لندن سے جنیوا روانہ ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز ایک ہفتے جنیوا میں قیام کریں گے۔
جنیوا میں نواز شریف کی اپنے معالج سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کی جنیوا میں چند ذاتی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
PMLN Senior Vice President @MaryamNSharif has departed for Geneva today from London for her surgery. Quaid PMLN @NawazSharifMNS is accompanying her. She will return to Pakistan in the 3rd week of January to assume her new responsibilities as Chief Organizer, Insha’Allah
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 4, 2023
وزیراعظم شہباز شریف بھی اتوار کو جنیوا پہنچ رہے ہیں۔
نواز شریف کی وزیراعظم شہباز شریف سے جنیوا میں ملاقات متوقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








