حساس ادارے کے افسران کے قاتلوں کی شناخت ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

خانیوال میں حساس ادارے کے افسروں کی شہادت کا مقدمہ دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی خانیوال میں درج کیا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق واقعہ کی باقاعدہ تفتیش شروع کردی گئی۔

تفتیشی حکام کے مطابق حملے میں ملوث ملزمان کی شناخت ہوگئی۔ حملہ آور نے کالعدم تنظیم کے کہنے پر حساس ادارے کے افسران کو ٹارگٹ کیا- دہشت گرد عمر خان نے اسد اللہ اور کالعدم تنظیم کے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی سے حملہ کیا۔

دوسری جانب خانیوال میں شہید ہونے والے حساس ادارے کے افسران کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ شہید نوید صادق اور ناصر عباس کی نماز جنازہ ملتان میں ادا کی گئی۔

نمازجنازہ میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل ندیم انجم اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت سول اورملٹری حکام کیساتھ شہداء کے لواحقین نے شرکت کی۔

Related Posts