نواز شریف مولانا فضل الرحمن کو منانے ان کے گھر پہنچے

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو منانے ان کے گھر پہنچے اور ناراضی ختم کرکے ساتھ چلنے کی دعوت دیدی۔

نواز شریف نے اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے اُن کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر احسن اقبال، اسحاق ڈار، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق اور مولانا عبدالغفور حیدری بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین کی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اس دوران مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف سے گلے شکوے کیے۔

دوسری طرف ن لیگی قائد نے جے یو آئی سربراہ سے حکومت سازی میں مدد کی درخواست کی۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک مشترکہ وفد بھی جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو منانے ان کے گھر کا ناکام دورہ کر چکا ہے۔

Related Posts