بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب پولیس کی خاتون پولیس افسر اے ایس پی گلبرگ شہر بانو نقوی کو اچھرہ واقعہ کے بعد ہیرو کا درجہ مل گیا، سوشل میڈیا پر ذاتی زندگی اور شادی کی تصاویر بھی وائرل ہونے لگیں۔

اتوار 25 فروری کو لاہور کے علاقے اچھرہ میں ایک خاتون کو مشتعل ہجوم سے بچانے والی بہادر پولیس افسر شہر بانو نقوی ان دنوں سوشل میڈیا پر بھرپور توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین اے ایس پی شہر بانو نقوی کی بہادری اور ہمت کے چرچے تو تھے ہی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات اور سعودی عرب کی جانب سے دعوت ملنے کے بعد شہر بانو نقوی کی شہرت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین ڈھونڈ ڈھونڈ کر اے ایس پی شہر بانو نقوی کی ذاتی زندگی سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کررہے ہیں جبکہ اے ایس پی شہر بانو نقوی کی شادی کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں جنہیں صارفین نے بہت پسند کیا ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز عربی خطاطی والا لباس پہننے پر مشتعل افراد کی جانب سے مبینہ طور پر توہین مذہب کے الزام میں ایک خاتون کا گھیرائو کیا گیا تھا تاہم اے ایس پی شہر بانو نقوی نے بروقت موقع پر پہنچ کر بہادری کے ساتھ صورتحال پر قابو پالیا تھا۔

Related Posts