بلال عباس کے نئے ڈرامے ’’عبداللہ پور کا دیوداس‘‘ کی کاسٹ سے ملیں

تازہ ترین

تازہ ترین

Bilal Abbas

معروف اداکار بلال عباس بہت جلد ’’عبداللہ پور کا دیوداس‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

بلال عباس نا صرف اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور ہیں بلکہ اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے بھی مداحوں کا ایک وسیع حلقہ رکھتے ہیں۔

عشق مرشد میں حال ہی میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والے اداکار عبداللہ پور کا دیوداس میں نظر آئیں گے جو بھارتی چینل زی زندگی پر نشر کیا جائے گا۔ ہندوستانی او ٹی ٹی بہت سے پاکستانی شوز نشر کرتا ہے اور عبداللہ پور کا دیوداس پہلے زی 5 پر نشر ہونا تھا لیکن اب یہ زندگی پر نشر ہوگا۔

شاہد ڈوگر کے تحریر کردہ اس ڈرامے کی ہدایات انجم شہزاد نے دی ہیں۔ ڈرامے میں بلال عباس اور سارہ خان سمیت ایک شاندار کاسٹ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ ڈرامے میں انوشے عباسی، نعمان اعجاز، سویرہ ندیم شامل ہیں۔

رضا طالش، ندا ممتاز، نور الحسن، عدنان شاہ ٹیپو، علی انصاری، سرہا اصغر، عرفان موتی والا، ارجمند رحیم، سعد قریشی، ذہاب خان اور فضل حسین بھی کاسٹ کا حصہ ہیں۔

Related Posts