لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں خوشحالی ضرور آئے گی، سیاستدان، پولیس اور انتظامیہ ملک کو مشکل سے نکالیں۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف اور مریم نواز سے فیصل آباد ڈویژن کے اراکینِ اسمبلی نے ملاقات کی جس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ سب مل کر پاکستان کو دوبارہ اپنے مقام تک لائیں گے، ہماری حکومت نہ ہٹائی جاتی تو ملک ترقی کی بلندیاں چھو سکتا تھا۔
نجی ٹی وی (جیونیوز) کی رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ قبضہ کرنے والوں نے ملک کے ساتھ جو کیا، وہ سب نے دیکھا ہے۔ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان کے ساتھ بھی ظلم ہوا۔ ہماری سیاسی جماعت اپنی سیاسی میراث حاصل کرے گی۔ ایک دو سال مشکل ہوں گے۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے کہا کہ خوشحالی کا وقت ضرور آئے گا، سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب مل کر ملک کو مشکل سے نکالیں۔ آپ کی وزیر اعلیٰ مریم نواز آپ کے ساتھ ہے، مل کر صوبہ پنجاب اور ملک کی ترقی کیلئے کام کریں۔
دریں اثناء نواز شریف نے دور پھرنے سے نوجوان کے انتقال کرجانے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ڈور پھرنے والا واقعہ تکلیف دہ ہے، صوبائی حکومت یہ واقعہ نظر انداز نہیں کرے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








