لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف 24 اکتوبر (بروز منگل) کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جاتی امرا میں نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم کے مابین مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کل سوموار 23 اکتوبر کی بجائے منگل 24 اکتوبر کو عدالت میں پیش ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کل مری کے لیے روانہ ہوں گے، پارٹی قائد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیراسحاق ڈاربھی مری روانہ ہوں گے جبکہ مری میں بھی کل نواز شریف کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نواز شریف منگل کو مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کریں گے، نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے، نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔
نواز شریف کو یقین ہوتا کہ لوگ ووٹ دینگے تو الیکشن کی بات کرتے۔فیصل کریم کنڈی
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے مری جانے کے حوالے سے روٹ اور وقت کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کیا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








