حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک دستے نے اسرائیل کے اندر گھس کر ایک کارروائی میں اسرائیلی فوج کا ایک ٹینک تباہ کر دیا ہے، جبکہ اسرائیلی ذرائع نے فوجی ہلاکتوں کی بھی تصدیق کی ہے۔
اس سلسلے میں القسام بریگیڈ نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس کے ایک دستے نے اسرائیل کی سرحدی باڑ کو عبور کرنے کے بعد خان یونس (جنوبی غزہ کی پٹی) کے مشرق میں اسرائیلی فوج پر گھات حملہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق اس موقع پر القسام کے مجاہدین نے قابض فورس کے ساتھ جھڑپ میں اسرائیلی فوج کے دو بلڈوزر اور ایک ٹینک کو تباہ کر دیا اور دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرکے بحفاظت اپنے ٹھکانوں پر واپس آگئے۔
مشرق وسطی میں دفاعی اقدامات میں اضافہ، امریکا کے مقاصد کیا ہیں؟
بیان کے مطابق مجاہدین کے حملے کے دوران اسرائیلی فوجی اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ گئے اور سرحد کے قریب سے اپنی پوزیشن خالی کر دی۔
دوسری جانب اسرائیلی قابض فوج نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلح افراد نے غزہ کی پٹی کی سرحدی باڑ کے مغرب میں کسوفیم کے علاقے میں فوجی دستے پر فائرنگ کی۔
اسرائیلی ریڈیو نے حماس کی کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی کے ساتھ سرحد کے مشرق میں واقع ایشکول کمپلیکس میں مسلح تصادم کے دوران اسرائیلی فوج میں ہلاکتیں بھی ہوئیں۔
القسام بریگیڈ کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے آس پاس کی بستیوں میں اس کے مجاہدین اسرائیلی ٹینک کو تباہ کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








