شرمین عبید کے خلاف بیان، نیلم منیر نے ڈی جی رینجرز سندھ کی حمایت کردی

تازہ ترین

تازہ ترین

شرمین عبید کے خلاف بیان، نیلم منیر نے ڈی جی رینجرز سندھ کی حمایت کردی
شرمین عبید کے خلاف بیان، نیلم منیر نے ڈی جی رینجرز سندھ کی حمایت کردی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر نے شرمین عبید چنائے کے خلاف بیان پر ڈی جی رینجرز سندھ کی حمایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل، پاکستان رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے عالمی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا برا تصور اجاگر کیا جاتا ہے، ایک جرم ہوتا ہے تو اسے اجاگر کرنے پر توجہ دی جاتی ہے۔

اس موقعے پر اپنی گفتگو کے دوران شرمین عبید چنائے کی پیشکش سیونگ فیس پر تنقید کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ  پاکستان بھر میں تیزاب گردی کے صرف 3 واقعات پیش آئے اور فلم بنا دی گئی، فلمساز کو ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan)

گفتگوکے دوران ڈی جی رینجرز سندھ نے پاکستان کی صورتحال کا لندن سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ برطانوی دارالحکومت میں 800 سے زائد تیزاب گردی کے واقعات پیش آئے، لیکن کسی نے فلم نہیں بنائی، نہ ہی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایسی کوئی بات ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اتنا برا ملک نہیں ہے جتنا کہ بین الاقوامی میڈیا آپ کو دکھاتا ہے جبکہ اداکارہ نیلم منیر نے ڈی جی رینجرز سندھ کا یہ بیان آج شیئر کیا ہے جس پر مداحوں نے بھی فنکارہ کی حمایت کرتے ہوئے شرمین عبید چنائے کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ 

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین نے شرمین عبید چنائے کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ الفاظ کے چناؤ سے ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ آپ آسکر ایوارڈ یافتہ ہیں۔

فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں اداکارہ سونیا حسین نے کہا کہ آپ نے سوشل میڈیا پر تمام لوگوں کے سامنے ایک خاتون فنکارہ کو تو عزت اور توقیر دی اور دوسری کو نظروں سے گرا دیا اور آپ میری پرورش پر بھی سوالات اٹھا رہی ہیں؟

مزید پڑھیں: الفاظ کے چناؤ سے شرمین عبید چنائے آسکر ایوارڈ یافتہ نہیں لگتیں۔سونیا حسین

Related Posts