اسلام آباد:عید کی چھٹیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر زیرِ گردش نوٹیفکیشن جعلی نکلا، جس کی خبر تاحال سوشل میڈیا گروپس میں زیرِ گردش ہے اور لوگ بڑی تعداد میں اس خبر کے نتیجے میں گمراہی کا شکار ہونے لگے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر یہ خبر زیر گردش ہے کہ حکومت نے عید الاضحیٰ کے موقعے پر 3 روزہ سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی شائع کردیا گیا، تاہم یہ خبر جعلی ہے۔
جھوٹے اور بے بنیاد نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے 21 جولائی سے لے کر 23 جولائی تک عیدالاضحیٰ کے موقعے پر 3 روزہ چھٹیوں کا اعلان کردیا اور یہ نوٹیفکیشن سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔
نوٹیفکیشن کے تیز ترین پھیلاؤ کے باعث عوام میں عید کی تعطیلات سے متعلق خدشات جنم لے رہے ہیں۔ تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد محمد حمزہ شفقات نے اس نوٹیفکیشن کی تصویر شیئر کی اور اسے جعلی قرار دے دیا۔
Fake ⛔⛔ pic.twitter.com/yzEf6NgJLp
— Muhammed Hamza Shafqaat (@hamzashafqaat) July 13, 2021
حقیقت یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقعے پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان تو کیا ہے لیکن وہ 20 جولائی سے لے کر 22 جولائی تک ہیں جبکہ یہ اعلان وفاقی وزیرِ اطلاعات کی جانب سے سامنے آیا۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں کابینہ میٹگ سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس عید الاضحیٰ 21 جولائی کو منائی جائے گی اور 3 روز تک چھٹی ہوگی۔
اس موقعے پر تمام تر سرکاری دفاتر، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔سرکاری ملازمین کو ہدایت کی گئی کہ عید کے تیسرے روز یعنی 23 جولائی کے دن سے آفس آئیں اور کام شروع کردیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے دینی مدارس میں موبائل فونز کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








