پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو شدید مندی دیکھی گئی، جہاں KSE‑100 انڈیکس تقریباً 826 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 32 ہزار 576 پر بند ہوا، جو گزشتہ کاروباری سیشن کے 133,403 پوائنٹس کے مقابلے میں نمایاں کمی ہے۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم جلد ہی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی۔
گزشتہ کاروباری دن کے 323,030,548 حصص کے مقابلے میں دن کے دوران مجموعی طور پر 160,259,272 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 23.176 ارب روپے کے مقابلے حصص کی قیمت 14.557 ارب روپے رہی۔
اسٹاک مارکیٹ میں 477 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا، جن میں سے 199 میں اضافہ اور 254 میں مسلسل کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
کمرشل بینکوں، کھاد، تیل، اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں، اور ریفائنریز سمیت اہم شعبوں میں فروخت دیکھی گئی۔ انڈیکس ہیوی اسٹاکس، بشمول اے آر ایل، این آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، ایم ای بی ایل، اور یو بی ایل، سرخ رنگ میں ٹریڈ ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








