جمعرات کے روز نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت کو متاثر کرنے والے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید سستی کردی۔
نیپرا نے اعلان کیا کہ جولائی کے مقابلے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مزید 20 پیسے فی یونٹ کمی کی جائے گی۔ نیپرا کے اعلامیے کے مطابق ڈسکوز کے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں سماعت کی گئی۔
نیپرا ہیڈ کوارٹرز میں کیس کی سماعت چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے کی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے جی) نے ایف سی اے کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین پر کیا جاسکے گا۔
فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق لائف لائن، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا تاہم یہ کے الیکٹرک صارفین پر لاگو نہیں ہو گا۔ نیپرا کی جانب سے ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔
اس سے قبل سی پی پی اے جی نے صارفین سےجولائی کے ایف سی اے کی مد میں 37 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا تھا۔اگست کا ایف سی اے جولائی کی نسبت صارفین سے مزید 20 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا، یوں بجلی صارفین کو کسی قدر ریلیف مل سکے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








