نیپشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پاکستان میں سولر صارفین کیلئے نیٹ میٹرنگ کی پالیسی تبدیل کر دی ہے اور اب نیٹ بلنگ کے نئے نظام کے تحت صارفین کو فی یونٹ ادائیگی ملے گی۔ سولر معاہدوں کی مدت بھی 5 سال مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ کی جگہ اب نیٹ بلنگ کا نظام لاگو کیا جائے گا جس کے تحت سولر صارفین کو ہر یونٹ کے بدلے میں تبادلے کی مد میں رقم ملے گی۔نئی پالیسی کے تحت سولر معاہدوں کی مدت 5 سال مقرر کی گئی ہے اور فی یونٹ سولر نیٹ بلنگ کی قیمت تقریباً 12 روپے ہوگی۔
نیپرا کے مطابق آئندہ 25 کلو واٹ سے کم لوڈ کے لیے لائسنس حاصل کرنا لازمی ہوگا جبکہ سولر ٹیرف کا تعین بھی نیپرا ریگولیٹرز کی ذمہ داری ہوگی۔
قبل ازیں گھریلو صنعتی اور کمرشل صارفین کو 25 کلو واٹ تک لائسنس سے استثنیٰ حاصل تھا لیکن وزارت توانائی، ڈسکوز اور نیپرا کے طویل مشاورت کے بعد یہ نئی پالیسی وضع کی گئی ہے۔ وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو بھی اطلاع دی تھی کہ نئی پالیسی کے بغیر سولر صارفین کے معاملات مؤثر طریقے سے نہیں چلائے جا سکتے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








