یہ دوستی قیامت تک ختم نہیں ہوگی، ترک صدر ایردوان نے پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

ترک صدر، فائل فوٹو

صدرِ جمہوریہ ترکیہ رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے۔

بحری پلیٹ فارمز کی خدمت میں شمولیت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے کہا آج ہم مکمل کامیاب آزمائشوں کے بعد خیبر کی حوالگی کر رہے ہیں، جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس یہ جہاز برادر پاکستان کی بحریہ کے لیے باعثِ تقویت ہوں گے۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا سچا اور کھرا اتحادی ملک ہے، پاک ترک دوستی قیامت تک جاری رہے گی، ترقی کرے گی اور مزید مضبوط ہوگی۔

ترک صدر نے کہا کہ آج دنیا میں صرف دس ممالک ایسے ہیں جو اپنے جنگی بحری جہاز خود تیار کر کے سمندر میں اتارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اور فخر کے ساتھ کہتا ہوں کہ ترکیہ اُن میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج استنبول کے لیے دفاعی صنعت کے حوالے سے ایک نہایت اہم اور تاریخی دن ہے، اپنی تقریر کے آغاز میں صدر اردوان نے پاکستان سے تشریف لانے والے اعلیٰ سطحی وفد اور دفاعی صنعت سے وابستہ نمائندوں کو خوش آمدید کہا۔

صدرِ ترکیہ نے کہا کہ آج ہم اپنے بحری پلیٹ فارمز کی خدمت میں شمولیت، پرچم کشائی اور نئے جہازوں کی ابتدائی تیاری (ساک کَسِمی) کی تقریبات کے موقع پر یہاں جمع ہیں، پاکستان سے تشریف لانے والے معزز مہمانوں کو، جن کے لیے ترکیہ ان کا دوسرا گھر ہے، دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں۔

Related Posts