نیٹ فلیکس کا صارفین کیلئےحیرت انگیز سرپرائز! مہنگے گیمز اب مفت میں دستیاب ہونگے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلیکس نے ایک نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت اب صارفین ٹی وی پر ویڈیو گیمز کھیل سکیں گے۔ یہ گیمز کھیلنے کے لیے آپ کا موبائل فون کنٹرولر کا کام کرے گا اور گیمز آپ کے سمارٹ ٹی وی یا اسٹریمنگ ڈیوائس (جیسے Roku) پر چلیں گی۔

نیٹ فلیکس نے انٹرٹینمنٹ کا نیا باب کھول دیا

نیٹ فلیکس کے شریک سی ای او گریگ پیٹرز نے بلومبرگ کی اسکرین ٹائم کانفرنس میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایسے سوشل گیمز تیار کر رہے ہیں جو خاندان اور دوست مل کر کھیل سکیں۔

کون سے گیمز دستیاب ہوں گے؟

ابتدائی مرحلے میں نیٹ فلیکس نے چند مشہور گیمز لانچ کی ہیں، جن میں شامل ہیں۔

Boggle Party

Tetris Time Warp

Pictionary Game Night

LEGO Party

ان میں سے کچھ گیمز جیسے LEGO Party، عام طور پر 40 ڈالر میں فروخت ہوتی ہیں مگر نیٹ فلیکس صارفین کے لیے یہ مکمل طور پر مفت ہوں گی۔

گیم کھیلنے کا طریقہ؟

گیم کھیلنے کے لیے آپ کو نیٹ فلیکس ایپ سے ایک کیو آر کوڈ اسکین کرنا ہوگا جو آپ کے فون کو کنٹرولر میں بدل دے گا۔

گیمز کو سمارٹ ٹی وی یا اسٹریمنگ ڈیوائس پر چلایا جائے گا۔

کیا یہ فیچر سب کے لیے ہے؟

فی الحال یہ فیچر محدود گیمز کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے لیکن کمپنی کا ارادہ ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید سوشل اور انٹرایکٹو گیمز شامل کیے جائیں تاکہ گھر کے افراد اور دوست ایک ساتھ انجوائے کر سکیں۔

نیٹ فلیکس کا بڑا قدم

نیٹ فلیکس گزشتہ چار سال سے گیمز کے شعبے میں کام کر رہا ہے لیکن اب ٹی وی گیمنگ کے ساتھ اس نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی کے مطابق، گیمنگ ان کے مستقبل کا اہم حصہ ہے اور اسی لیے وہ اپنی کلاؤڈ سروسز کو بھی اپ گریڈ کر رہے ہیں تاکہ زیادہ صارفین آسانی سے گیمز کھیل سکیں۔

مسلسل کوشش، کامیابی کی کنجی

نیٹ فلیکس کی گیمنگ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ لیان لومبے کے مطابق بہت سی فلم اور ٹی وی کمپنیاں گیمنگ میں آئیں مگر کامیاب نہ ہو سکیں کیونکہ ان کا فوکس صرف وقتی کامیابی پر تھا۔ نیٹ فلیکس نے ثابت کیا ہے کہ مستقل مزاجی اور تخلیقی سوچ ہی کامیابی کی اصل کنجی ہے۔

Related Posts