رواں برس کا آخری مہینہ سر پر ہے۔ ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر آئندہ ماہ پیش کیے جانے والے مختلف مشہور سلسلوں کی فہرست سامنے آگئی۔
ایملی اِن پیرس کا نیا سیزن ہو یا پھر دی وچر کی جادو سے بھرپور کرشماتی مہم جوئی سے دی انفورگیو ایبل تک کا سفر، نیٹ فلکس نے اپنے ناظرین و سامعین کی بھرپور تفریح کا اہتمام کیا ہے۔
نایاب نسل کے شیر کی موت، شوبز شخصیات کا چڑیا گھر بند کرنیکا مطالبہ
اسکوئڈ گیم سے ہیل باؤنڈ زیادہ مقبول، کیاخوفناک سیریز کا دوسرا سیزن آئیگا؟
منی ہیسٹ (3 دسمبر سے)

نیٹ فلکس اوریجنل سیریز منی ہیسٹ کے سیزن 5 کا دوسرا حصہ دسمبر میں پیش کیا جائے گا جو سیریز کے اختتام پر منتج ہوگا جس میں ایکشن اور جذبات سے بھرپور مناظر دیکھنے کو ملیں گے جس کا آغاز 3 دسمبر سے ہوگا۔
ارانیاک (10 دسمبر سے)

بھارتی اداکارہ روینا ٹنڈن ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر پہلی مرتبہ نیٹ فلکس کے نئے سلسلے ارانیاک سے جلوہ گر ہوں گی۔ مافوق الفطرت واقعات اور سنسنی سے بھرپور سیریز میں آشوتوش رانا، پرمبراتا چیٹر جی، ذاکر حسین اور میگھنا ملک بھی شامل ہیں۔
دی اَن فورگیو ایبل (10 دسمبر سے)

مرکزی کردار میں سینڈرا بلوک سمیت دیگر اہم اداکاروں پر مشتمل نیٹ فلکس سیریز دی اَن فورگیو ایبل کی کہانی پراسرار قتل پر مبنی ہے جس پر تحقیقات کا آغاز کیا جاتا ہے۔
دی وِچر (17 دسمبر سے)

پولش مصنف سیپکوسکی کی تحریر پر مبنی نیٹ فلکس سیریز دی وچر دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرچکی ہے جس کا مرکزی کردار (وچر) خطرناک بلاؤں کو قتل کردیتا ہے۔ سیریز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔
ڈی کپلڈ (17 دسمبر سے)

بالی ووڈ فلم تھری ایڈیٹس میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے آر مدھاون ڈی کپلڈ نامی نیٹ فلکس سیریز میں آریا کا کردار کریں گے جبکہ سروین چاؤلہ شروتی کے طور پر مرکزی کردار نبھائیں گی۔ پرومو سے پتہ چلتا ہے کہ کہانی ایک جوڑے کی علیحدگی پر مبنی ہے۔
ایملی اِن پیرس (22 دسمبر سے)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








