نیٹ فلیکس کا 83 ارب ڈالر کا دھماکہ دار اعلان! دنیا کی سب سے بڑی انٹرٹینمنٹ ڈیل سامنے آ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

نیٹ فلیکس نے وہ وارنر بروس ڈسکوری سے علیحدگی کے بعد وارنر بروس کے فلم اور ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز ایچ بی او، ایچ بی او میکس سمیت متعدد بڑے اثاثے 82.7 بلین ڈالر کی کل انٹرپرائز ویلیو اور 72.0 بلین ڈالر کی ایکوئٹی ویلیو پر حاصل کرنے کا اعلان کردیا۔

اس تاریخی معاہدے کے ساتھ دنیا کی دو بڑی تفریحی کمپنیاں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں گی جس سے عالمی سطح پر تفریح کا طریقہ ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔ یہ ٹرانزیکشن WBD کی گلوبل نیٹ ورکس ڈویژن (Discovery Global) کی علیحدگی کے بعد مکمل ہوگی جو اب 2026 کی تیسری سہ ماہی میں متوقع ہے۔

معاہدے کی منظوری دونوں کمپنیوں کے بورڈز نے دے دی ہے جبکہ اسے ریگولیٹری اور شیئر ہولڈرز کی منظوری بھی درکار ہوگی۔ ڈیل کے مکمل ہونے کا تخمینی وقت 12 سے 18 ماہ بتایا جا رہا ہے۔

معاہدے کے مطابق ہر WBD شیئر کی قیمت 27.75 ڈالر طے کی گئی ہے جس میں 23.25 ڈالر نقد اور 4.50 ڈالر نیٹ فلیکس کامن اسٹاک (Netflix Common Stock) شامل ہوں گے جو 15 روزہ VWAP اور 10% کالر کے تحت طے ہوں گے۔ اس خریداری کے ساتھ نیٹ فلیکس کو وارنر بروس کی پوری فلمی اور ٹی وی لائبریری بھی حاصل ہوگی جس میں دنیا کی کئی مشہور فرنچائزز شامل ہیں جیسے دی بگ بینگ تھیوری، دی سوپرانو، گیم آف تھرونز، دی وزرڈ آف اوز، ڈی سی یونیورس، کاسا بلانکا، سِٹیزن کین، یری پوٹر) اور فرینڈز نیٹ فلیکس وارنر بروس کے موجودہ آپریشنز اور فلموں کی تھیٹریکل ریلیز کو برقرار رکھتے ہوئے ان میں مزید توسیع بھی کرے گا۔

نیٹ فلیکس کے کو-سی ای او ٹیڈ سرنڈوس (Ted Sarandos) کا کہنا ہے کہ وارنر بروس کی شاندار لائبریری کو نیٹ فلیکس کے عالمی سطح پر مقبول ٹائٹلزجیسے Stranger Things، Squid Game، Bridgerton، Extractionکے ساتھ مل کر کمپنی دنیا کو تفریح کا ایک بڑا پلیٹ فارم فراہم کرنے کے قابل ہو جائے گی۔

کمپنی کے دوسرے کو-سی ای او گریگ پیٹرز (Greg Peters) کے مطابق یہ حاصل کاری آنے والے عشروں تک نیٹ فلیکس کے بزنس کو رفتار بخشے گی اور سبسکرائبرز کے لیے مزید آپشنز پیدا کرے گی۔ وارنر بروس ڈسکوری کے صدر و سی ای او ڈیوڈ زاسلاو (David Zaslav) نے کہا کہ یہ اتحاد دنیا کی عظیم ترین کہانیوں کو آنے والی نسلوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

نیٹ فلیکس اور وارنر بروس کے اس مرج سبسکرائبرز کو ایچ بی او اور میکس کے مزید اعلیٰ معیار کے ٹائٹلز تک رسائی ملے گی جبکہ نیٹ فلیکس اپنی لائبریری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر مواد کو ضم کرے گا۔

اس ڈیل سے تخلیقی شعبے میں بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے اصل مواد کی پروڈکشن بڑھے گی اور امریکی تفریحی صنعت میں مزید سرمایہ کاری آئے گی۔ توقع ہے کہ یہ خریداری دوسرے سال سے کمپنی کی آمدنی میں مثبت اضافہ کرے گی اور تیسرے سال تک 2 سے 3 بلین ڈالر کی لاگت میں بچت فراہم کرے گی۔

وارنر بروس ڈسکوری کی تقسیم دو حصوں میں ہوگی

ایک طرف Streaming & Studios جو نیٹ فلیکس کو ملے گا

جبکہ دوسری جانب Global Networks (Discovery Global) رہے گا جس میں CNN، TNT Sports اور Discovery+ جیسے چینلز شامل ہوں گے۔

نیٹ فلیکس کے مالی مشیر Moelis & Company LLC اور Skadden, Arps, Slate, Meagher & Flom LLP ہیں جبکہ WBD کی مالی مشاورت Allen & Company، J.P. Morgan، Evercore، Wachtell Lipton Rosen & Katz اور Debevoise & Plimpton LLP کر رہی ہیں۔ اس ڈیل کے لیے فنانسنگ Wells Fargo، BNP اور HSBC کے ذریعے فراہم کی جا رہی ہے۔

Related Posts