سوشل میڈیا پر ‘مسٹر اینڈ مسز شمیم’ کے ٹریلر کی دھوم

تازہ ترین

تازہ ترین

سوشل میڈیا پر 'مسٹر اینڈ مسز شمیم' کے ٹریلر کی دھوم
سوشل میڈیا پر 'مسٹر اینڈ مسز شمیم' کے ٹریلر کی دھوم

پاکستانی ویب سیریز مسٹراینڈ مسز شمیم کے ٹریلر نے اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

پاکستانی ویب سیریز جو ہندوستانی OTT ‘Zee5’ پر نشر کی جائے گی میں صبا قمر اور نعمان اعجاز مرکزی کردار ہیں۔

مذکورہ ویب سیریز 20 اقساط پر مبنی ہے، اپنے منفرد موضوع اور کہانی کی وجہ ے سوشل میڈیا صارفین کا دل جیت چکی ہے۔

مزید برآں ویب سیریز کے کرداروں میں ایک ٹرانس جینڈر کردار بھی شامل ہے اور یہ سیریز 11 مارچ سے شروع ہوگی۔

بہت سے سوشل میڈیا صارفین نےعام کہانیوں سے باہر نکل کر نئی کہانی پیش کرنے پر مصنف، ہدایت کار اور اداکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

کچھ صارفین نے نعمان اعجاز کی تعریف کی کہ انہوں نے ایک شانداراداکاری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کی اداکار احمد علی اکبر کو پسند کرنے کی وجہ سامنے آگئی

صارفین میں سے ایک نے کہا کہ زبردست، یہ دونوں کردار صبا اور نعمان کے علاوہ کوئی اور کر ہی نہیں کرسکتا تھا۔

ایک اور صارف نے کہا کہ میں سیریز کے ٹیزر کو باربار دیکھ رہا ہوں لیکن پھر بھی میرا دل نہیں بھر رہا ہے، صبا اور نعمان آپ دونوں کمال ہیں۔

Related Posts