موبائل چھپانے کی ایسی کوشش پہلے کبھی نہ دیکھی؛ قیدی نے فون نگل لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر شیوموگا کی جیل میں ایک حیران کن واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک قیدی نے پکڑے جانے کے خوف سے موبائل فون نگل لیا۔ اس عجیب اقدام نے جیل حکام کو بھی پریشانی میں ڈال دیا۔

30 سالہ ملزم، داؤلت عرف “گونڈا”، جو ایک مجرمانہ کیس میں دس سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، چند دن قبل پیٹ میں شدید تکلیف کی شکایت لے کر جیل کے میڈیکل اسٹاف کے پاس پہنچا۔

جب تکلیف بڑھتی گئی تو جیل انتظامیہ نے فوری طور پر اسے اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے کیا تو انکشاف ہوا کہ قیدی کے معدے میں ایک مکمل موبائل فون موجود ہے۔حالت نازک ہوتی جا رہی تھی، اس لیے فوری طور پر آپریشن کر کے موبائل فون نکالا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر طبی امداد نہ دی جاتی تو قیدی کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔

اس واقعے نے جیل سیکیورٹی پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ پولیس نے واقعے کی باقاعدہ رپورٹ درج کر لی ہے اور اس پہلو پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا جیل کا کوئی ملازم قیدی کو فون فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

جیل حکام کی جانب سے قیدی کے خلاف مزید ایک مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ جیل کے عملے تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Posts