برکھا کہاں کہاں برسے گا ؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Weather alert: Heavy rain forecast for Punjab and Kashmir
FILE PHOTO

محکمہ موسمیات کی تازہ رپورٹ کے مطابق ملک میں مون سون کا نیا سلسلہ شروع ہونے جا رہا ہے جس کے باعث ایک بار پھر مختلف شہروں میں بارشیں متوقع ہیں۔

آئندہ چند روز میں اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ کچھ علاقوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے ندی نالوں میں پانی کی سطح بڑھنے اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات موجود ہیں۔

دوسری طرف سندھ کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور سندھ کی ساحلی پٹی پر بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

کراچی کا موسم جزوی ابر آلود اور مرطوب ہے جہاں آج رات ہلکی بارش اور بوندا باندی متوقع ہے، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے آگاہ کیا ہے۔

Related Posts