ٹام کروز کی مشن امپاسیبل سیریز کی دو فلموں کی تاریخیں تبدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

New dates for two ‘Mission: Impossible’ starring Tom Cruise movies announced

کورونا وائرس ایک بار پھر شوبز انڈسٹری کیلئے مشکلات کا سبب بن گیا،ٹام کروز کی مشن امپاسیبل سیریز کی دو فلموں کی تاریخیں تبدیل کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹام کروز کی مشن امپاسیبل 7 ستمبر 2022 جبکہ 8 واں پارٹ جولائی 2023 کو ریلیز ہونا تھا تاہم کورونا وائرس کی وجہ سے اب  ساتویں فلم 14 جولائی 2023 اور سیریز کی آٹھویں فلم 28 جون 2024 کو ریلیز کی جائیگی۔

اس سے قبل گزشتہ روزمشہور گلوکارہ ایڈیل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے لاس ویگاس میں ہونیوالا شو ملتوی کرنے کا اعلان کردیاتھا۔

مزید پڑھیں:اومی کرون تقسیمِ اعزازات کی تقریب نگل گیا، گریمی ایوارڈز مؤخر

گریمی ایوارڈ یافتہ سپر اسٹار نے انسٹاگرام پر افسوسناک خبر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے شو کی تیاری مکمل نہیں ہوسکی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ہر ممکن کوشش کی کہ ہم وقت پر تیاری کرلیں لیکن کورونا کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے، وباء کی وجہ سے میرا آدھا اسٹاف بیمار ہے۔

انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ آخری لمحات میں شو ملتوی کرنا بہت تکلیف دہ ہے، ہم 30 گھنٹے سے جاگ رہے ہیں لیکن اب تمام کوششیں بیکار ہوچکی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ میں بہت پریشان اور شرمندہ ہوں اور ہر اس شخص سے معذرت خواہ ہوں جنہیں تکلیف اٹھانی پڑی تاہم انہوں نے کہا کہ شوز کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا۔

Related Posts