کراچی میں 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گردآلود ہوائیں، سردی بڑھنے کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی میں آج سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات
کراچی میں آج سے گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

کراچی: شہر قائد میں جمعہ سے جاری گرد آلود ہواؤں نے ایئرکوالٹی انڈیکس گرادیا، حد نگاہ 500 میٹر تک رہ گئی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گردآلود ہواؤں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اورگرد کے باعث حدنگاہ 500 میٹر ہے، کراچی میں 35کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور گرد آلود ہواؤں کے باعث کراچی آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آگیاہے۔ایئرکوالٹی انڈیکس میں ڈھاکا پہلے اور لاہور پانچویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں طوفانی ہوائیں چلنے سے بچے سمیت 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کراچی میں آئندہ 4 سے 5 روز تک سردی رہے گی،کوئٹہ اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔کوئٹہ سمیت مستونگ، چمن، زیارت اور توبہ اچکزئی میں برفباری ہوئی جبکہ لینڈسلائیڈنگ، درخت گرنے کے خدشات بھی موجود ہیں۔

ایوبیہ، نتھیاگلی، ڈونگاگلی اور باڑیاں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے، گلیات کی بالائی چوٹیوں پر 4 سے 6 انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی جبکہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات میں 3روز تک برفباری جاری رہنے کا امکان ہے، شہریوں کو غیرضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts