سندھ حکومت نے اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں سے روشناس کرانے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی آن لائن تربیتی پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس مقصد کے تحت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن، یونیسیف اور خان اکیڈمی پاکستان کے درمیان باہمی تعاون کا ایک یادداشت پر (MoU) دستخط کیے گئے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت تعلیم کے شعبے میں جدت اور معیار کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔
معاہدے کے تحت ابتدائی طور پر دadu، ٹنڈو الہٰ یار، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے تقریباً 3,500 اساتذہ کو چھ ماہ کے اس پائلٹ منصوبے کے دوران تربیت دی جائے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








