سندھ حکومت نے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ اب وہ تمام شہری جن کے پاس کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس موجود ہے اپنے لائسنس میں درج اسلحہ ساتھ لے جا سکتے ہیں۔
اہم شرط یہ ہے کہ اسلحہ پوشیدہ (Concealed) انداز میں رکھا جائے اور کسی بھی صورت میں اس کی نمائش یا دکھاوا نہ کیا جائے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمپیوٹرائزڈ لائسنس رکھنے والے افراد کو اب اسلحہ لے جانے کے لیے کسی اضافی دستاویز یا الگ کیری پرمٹ (Carry Permit) کی ضرورت نہیں ہوگی جس سے شہریوں کے لیے سہولت میں اضافہ ہوگا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








