قطر ایئر ویز نے ایک بار پھر دنیا کی بہترین ایئر لائن ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے اور پانچ سال بعد یہ ایئر لائن دوبارہ پہلی پوزیشن پر واپس آگئی ہے۔
فضائی مسافروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم “ایئر ہیلپ” نے 2025 کی سالانہ رینکنگ جاری کی ہے، جس میں دنیا بھر کی ایئر لائنز کو تین بنیادی معیارات وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیمز کی پروسیسنگ کی بنیاد پر جانچا گیا۔ ہر معیار کو مجموعی اسکور میں یکساں اہمیت دی گئی۔
قطر ایئر ویز نے تینوں شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ اسکور حاصل کیا اور پہلی پوزیشن اپنے نام کی۔ متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز فہرست میں دوسری جبکہ برطانیہ کی ورجن اٹلانٹک ایئر ویز تیسرے نمبر پر رہی۔
دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی اس تازہ درجہ بندی نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ عالمی معیار، بہتر سہولیات اور مسافروں کے اعتماد کے باعث قطر ایئر ویز فضائی سفر کی دنیا میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








