گورنر سندھ کامران ٹیسوری عہدے سے فارغ؟ جانیں نہال ہاشمی یا بشیر میمن نیا گورنر کون ہو سکتا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے استعفیٰ طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سندھ کے نئے گورنر کے لیے نون لیگی رہنما سید نہال ہاشمی یا ایف آئی اے کے سابق افسر بشیر میمن کے نام زیر غور ہیں۔

کچھ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کامران ٹیسوری سے استعفیٰ مانگا ہے لیکن یاد رہے کہ گورنر وفاقی نمائندہ ہوتے ہیں اور ان کی تعیناتی صدر مملکت کرتے ہیں۔اگر کامران ٹیسوری استعفیٰ نہ دیں تو انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کا امکان بھی ہے۔اسی دوران بتایا گیا ہے کہ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم قیادت سے رابطہ کیا ہے اور آگے کی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

کامران خان ٹیسوری 9 اکتوبر 2022 کو گورنر سندھ مقرر ہوئے تھے اور اس وقت وہ پاکستان کے سب سے کم عمر گورنر تھے جن کی عمر صرف 46 سال تھی۔ صدر عارف علوی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی تجویز پر یہ عہدہ سونپا تھا اور وہ نومبر 2025 تک گورنر کے عہدے پر موجود ہیں۔

سندھ کے نئے گورنر کے لیے نون لیگی رہنما سید نہال ہاشمی کا نام زیر غور ہے۔ نہال ہاشمی 28 جنوری 1960 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ وہ پہلے بھی سینیٹ رکن رہ چکے ہیں اور 2017 میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ان کی رکنیت معطل ہوئی تھی تاہم بعد میں انہوں نے سینیٹ کی رکنیت واپس لے لی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سندھ کے نئے گورنر بشیر میمن بھی ہوسکتے ہیں تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ بشیر میمن سندھی خاندان سے جبکہ روایت ہے کہ سندھ کے گورنر اردو بولنے والے ہوتا ہے۔ ب

ایک اور امکان یہ بھی ہے کہ بشیر میمن نئے گورنر بنیں۔ بشیر میمن ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ انہوں نے 1983 میں پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور 35 سالہ سروس کے بعد 2019 میں ریٹائر ہوئے۔ ان کی سروس کا زیادہ تر حصہ اعلیٰ عہدوں جیسے انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ اور ایف آئی اے میں گزرا۔

Related Posts