پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج 22 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562روپے میں خریدا اور فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جس کے باعث آج ایک تولہ 24 قیراط سونا 4 لاکھ 26 ہزار 562روپے اور 10 گرام سونا 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے میں فروخت ہورہا ہے
تین روز قبل سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا تھا جب بدھ 19 نومبر 2025 کو ایک تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوا تھا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت مستحکم ہے جہاں ایک اونس سونے کی قیمت 4ہزار42ڈالرز پر برقرار ہے جبکہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5000روپے کی کمی کی گئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








