بھارت نے پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہوچوری کرکے کامنا بنالیا

تازہ ترین

تازہ ترین

New Indian serial ‘Kaamna’ is a copied version of ‘Meray Paas Tum Ho’

بھارت میں پاکستانی ڈراموںکی چربہ سازی کا سلسلہ جاری، ڈرامہ میرے پاس تم ہوچوری کرکے کامنا نام دیدیا۔

سوشل میڈیا صارفین کاکہنا ہے کہ کامنانامی نیا انڈین سیریل پاکستانی ڈرامہ میرے پاس تم ہوکا ہوبہو چربہ ہے۔ کامناایک نیابھارتی ڈرامہ ہے جسے ہمایوں سعید کے شہرہ آفاق ڈرامہ میرے پاس تم ہوکی کاپی کہا جارہا ہے جو 2019 کی ایک ہٹ ڈرامہ سیریز ہے۔

آئیے انڈین ڈرامہ سیریل کے ٹریلر پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

‘میرے پاس تم ہوکی طرح بھارتی سیریز کے ٹریلر میں ایک مخلص اور محنتی شوہر اور اس کی لالچی بیوی کو دکھایا گیا ہے جس کے ساتھ ایک بیٹا ہے۔ بیوی کے لیے پیسہ ہی سب کچھ ہے ۔صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا بھی دعویٰ ہے کہ یہ شو پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کی نقل ہے۔

Sony TV's New Serial Kaamna Is Copy Of Meray Paas Tum Ho

Sony TV's New Serial Kaamna Is Copy Of Meray Paas Tum Ho

Sony TV's New Serial Kaamna Is Copy Of Meray Paas Tum Ho

یہ پہلی بار نہیں ہے جب ہندوستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری نے کسی پاکستانی شاہکار کی نقل کی ہو۔ اس سے پہلے انہوں نے دھوپ کنارے کی کاپی کی تھی جس کا پریمئر انہوں نےکچھ تو لوگ کہیں گےکے نام سے کیا تھا۔ اس کے علاوہ بھارتی انڈسٹری نےنادانیاں اورہمسفرکے چند مناظر کو بھی کاپی کیا تھا۔

Related Posts