صدرپارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں لگی آگ بجھادی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Oil tanker catches fire in Karachi’s Saddar area

کراچی :شہرمیں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ،پارکنگ پلازہ کے سامنے پٹرول پمپ پر کھڑے آئل ٹینکر میں آگ لگ گئی۔

کراچی کے تجارتی علاقے صدر میں واقع پارکنگ پلازہ کے قریب پٹرول پمپ پر آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ بجھانے کے لئے پہنچی، آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید 5 فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ پھیل کر سڑک تک پہنچ گئی جس کے بعد پارکنگ پلازہ سے مزارِ قائد تک جبکہ ایمپریس مارکیٹ سے پارکنگ پلازا جانے اور آنے والی دونوں سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آئل ٹینکر میں لگنے والی آگ کو بجھانے کے لیے 11 فائر ٹینڈر اور اسنار کل بھیجی گئی جنہوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

فائر بریگیڈ حکام نے مزید بتایا کہ ٹینکر خالی کرنے کے دوران اسپارکنگ سے آگ لگی، جو پانی، فوم اور مختلف کیمیکلز کے ذریعے بجھائی گئی۔

مزید پڑھیں:لیاقت آباد تین ہٹی میں آگ لگنے سے درجنوں جھگیاں خاکستر

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے دوران پٹرول پمپ کے قریب واقع زیرِ تعمیر عمارت سے مزدوروں کو بھی نکال دیا گیا تھا۔

آتشزدگی کے واقعے کے پیش نظر رینجرز کے جوان بھی جائے حادثے پر پہنچے اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق صدر پارکنگ پلا زہ پر پٹر ول پمپ کے قریب کھڑے ٹینکر میں آگ لگی جس پر سندھ رینجرز کے جوان واقعے کی جگہ پر پہنچے، رینجرز کے جوانوں نے ریسکیو ٹیموں کیساتھ مل کر آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

Related Posts