پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اذان سمیع خان کا بطور اداکار پہلا ڈرامہ سیریل عشقِ لا عوامی توجہ کا مرکز بن گیا، ڈرامے کا نیا گیت ریلیز کردیا گیا ہے جس پر مداحوں نے تحسین کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مومنہ درید کی پروڈکشن ، قیصرہ حیات کی تحریر اور امین اقبال کی ہدایات میں ڈرامہ سیریل عشقِ لا کی کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، عثمان پیرزادہ، سجل علی، اذان سمیع خان، سیمی راحیل اور سہیل سمیر شامل ہیں۔
پی ایس ایل ترانے کی کامیابی، عاطف اسلم کا شریکِ حیات سارہ سے اظہارِ تشکر
معروف گلوکار و اداکار اذان سمیع خان نے اپنے انسٹاگرام پیغام کے ذریعے ہٹ ٹی وی سیریل کے نئے گیت عبادت کا پوسٹر اور گانا ریلیز کیے جانے کی تاریخ شیئر کی۔ گیت کو آواز اذان سمیع خان نے عطا کی ہے۔




گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








