مقامی اوپن مارکیٹ میں ہفتہ 14 فروری 2026 کو امریکی ڈالر سمیت دیگر بڑی عالمی کرنسیوں کے نئے نرخ جاری کر دئیے گئے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت 280 روپے 50 پیسے جبکہ فروخت 282 روپے 15 پیسے رہی۔ یورو کی خریداری 331 روپے 95 پیسے اور فروخت 335 روپے 70 پیسے پر دیکھی گئی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ اسٹرلنگ 380 روپے 85 پیسے میں خریدا اور 384 روپے 60 پیسے میں فروخت ہوا۔
سعودی ریال 74 روپے 80 پیسے میں خریدا گیا اور 75 روپے 35 پیسے میں فروخت ہوا جبکہ یو اے ای درہم کی خریداری قیمت 76 روپے 40 پیسے اور فروخت 77 روپے 50 پیسے رہی۔
آسٹریلین ڈالر 196.42 روپے میں خریدا اور 199.25 روپے میں فروخت ہوا، کینیڈین ڈالر 204.42 روپے اور 207.95 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ چینی یوآن 38.05 روپے خرید اور 40.05 روپے فروخت کی سطح پر رہا۔ جاپانی ین 1.8137 روپے میں خریدا گیا اور 1.9150 روپے میں فروخت ہوا۔
انٹر بینک مارکیٹ
انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی خریداری 279 روپے 60 پیسے اور فروخت 280 روپے 10 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
یورو 331.71 روپے خرید اور 332.31 روپے فروخت جبکہ برطانوی پاؤنڈ 380.63 روپے خرید اور 381.31 روپے فروخت ہوا۔ سعودی ریال 74.55 روپے اور 74.69 روپے جبکہ یو اے ای درہم کے مقابلے میں انٹر بینک میں معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔
دیگر کرنسیوں میں آسٹریلین ڈالر 198.15 روپے خرید اور 198.50 روپے فروخت، کینیڈین ڈالر 205.33 روپے اور 205.70 روپے، چینی یوآن 40.50 روپے اور 40.57 روپے، جاپانی ین 1.8276 روپے اور 1.8308 روپے کی سطح پر رہا۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق اوپن اور انٹر بینک ریٹس میں فرق طلب و رسد اور بیرونی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث برقرار ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








