کراچی والوں پر نئی سختی، پارکنگ میں کھڑی بائیکوں کے بھی ای چالان شروع

تازہ ترین

تازہ ترین

بزرگ شہری ٹریفک پولیس کے گھیرے میں، فائل فوٹو
بزرگ شہری ٹریفک پولیس کے گھیرے میں، فائل فوٹو

شہرِ قائد میں ٹریفک قوانین کے نفاذ کے نئے طریقہ کار نے شہریوں کو حیران کر دیا ہے، جہاں فیکٹریوں کی پارکنگ میں کھڑی موٹرسائیکلوں کی تصاویر بنا کر ای چالان جاری کیے جانے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

کڑی دھوپ میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے پارکنگ ایریاز میں موجود موٹرسائیکلوں کی تصاویر لینے کی ویڈیو ایک فیکٹری ملازم نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، جس نے شہریوں میں تشویش اور بحث کو جنم دیا۔

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد ٹریفک پولیس حکام نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ای چالان صرف ان موٹرسائیکلوں کے کیے جا رہے ہیں جن کی نمبر پلیٹ ٹوٹی ہوئی، غیر واضح یا ادھوری ہے۔ حکام کے مطابق تصاویر صرف تصدیق اور آگاہی مہم کے لیے لی جا رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متعلقہ کمپنیوں اور ملازمین کو پہلے ہی واضح اور منظور شدہ نمبر پلیٹ لگانے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو چند روز پرانی ہے۔

ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری معیار کے مطابق واضح اور مکمل نمبر پلیٹس استعمال کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

Related Posts