حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر ایک بار پھر پٹرول بم گرادیا، قیمت میں بڑا اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد عوام پر مہنگائی کا نیا بوجھ پڑ گیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے58 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

 پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسےفی لیٹر کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر  ہوگئی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ایک ہفتہ کے لیے مقرر کی گئی ہیں، نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12بجے سے ہوگا۔

اس فیصلے کے بعد ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ اور روزمرہ استعمال کی چیزوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں میں اس اضافے پر شدید تشویش پائی جاتی ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی کی شرح مزید اوپر جا سکتی ہے اور عام شہری کی زندگی متاثر ہوگی۔

حکومتی ذرائع کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں اور زرمبادلہ کی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

Related Posts