حمزہ عباسی کی ہمشیرہ پر سنگین الزامات، فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس میں مزید انکشافات

تازہ ترین

تازہ ترین

فضیلہ عباسی
(فوٹو: جیو نیوز)

اداکار حمزہ عباسی کی ہمشیرہ پر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر فضیلہ عباسی منی لانڈرنگ کیس کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف 25اعشاریہ 2ارب کے منی لانڈرنگ کیس کے مزید انکشافات پر مبنی دستاویز سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزمہ کی جانب سے دی جانے والی 2 لاکھ ڈالرز کی رسیدیں ڈرائیور اور دوستوں کے نام کی تھیں۔

منی لانڈرنگ کیس سے متعلق حال ہی میں سامنے آنے والی دستاویز کے مطابق ملزمہ لاکھوں ڈالرز کی تفصیلات یا دستاویزی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ ٹیکس گوشواروں میں ظاہر نہ کرنے کی وجہ سے ان کا مؤقف ناقابلِ قبول قرار دیا گیا۔ تحقیقات کے دوران متعدد کاروباری کمپنیوں کے نام بھی سامنے آگئے۔

کیس سے متعلق دستاویز کے مطابق آمدن اور ٹیکس گوشواروں میں ثابت ہوا کہ کمپنیوں کا ڈاکٹر فضیلہ عباسی سے کوئی تعلق نہیں۔ ملزمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے 25اعشاریہ 2ارب روپے امریکا اور دبئی غیر قانونی طور پر منی لانڈرنگ کرتے ہوئے منتقل کیے۔

ملزمہ ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق ان کے 22 اکاؤنٹس میں 25ارب روپے سے زائد کا ٹرن اوور پایا گیا۔ رپورٹ میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے اپنی سالانہ آمدن صرف 4لاکھ سے 6لاکھ روپے ظاہر کی گئی تاہم انہوں نے اربوں کی رقم غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کردی۔

Related Posts