مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ، ادارہ شماریات کی ہوش ربا رپورٹ سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مہنگائی
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، یہ انکشاف ادارہ شماریات کی ہوش ربا رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کا ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار ہے۔ گزشتہ 4ہفتوں میں مہنگائی کی شرح میں 4اعشاریہ 01فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مارچ کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 0اعشاریہ 97فیصد تک جا پہنچی۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 8اعشاریہ 24فیصد کی سطح پر آگئی۔ فروری کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ 23فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف 6 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ ہفتے 22اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر ایک ہفتے میں 412اعشاریہ 18روپے کا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق چکن فی کلو 35روپے سے زائد مہنگا ہوا۔ پیاز کی قیمت میں تقریباً 12روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔ انڈے فی درجن 7اعشاریہ 83روپے مہنگے ہوگئے۔ ٹماٹر کی قیمت میں 8اعشاریہ 75روپے فی کلو اضافہ ہوا۔ بجلی فی یونٹ 43روپے مہنگی ہوگئی۔

 

Related Posts