ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوئی ہے، جس سے سونا مزید سستا ہوگیا اور فی تولہ سونے کی قیمت 4لاکھ 67ہزار کی سطح پر آگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی فی تولہ نئی قیمت 4لاکھ 67 ہزار 262روپے ہوگئی۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 858روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی 10گرام نئی قیمت 4لاکھ 601روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 787روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سونے کی فی 10گرام نئی قیمت 3لاکھ 67ہزار 230روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی قیمت میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 30روپے کی کمی کے بعد 7ہزار 454روپے کی سطح پر آگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالر کی کمی کے ساتھ 4ہزار 445ڈالرز جبکہ چاندی کی قیمت 0اعشاریہ 30ڈالرز کی کمی کے ساتھ 69اعشاریہ 70ڈالرز ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








