امریکی اخبار نے مشرق وسطیٰ میں قیامِ امن کے مشن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے پرزور ٹیلیفونک سفارت کاری کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان نے خطے میں جنگ کے دوران امن کیلئے سفارت کاری کی۔ پاکستانی رہنما نہ صرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بلکہ ان کے ایرانی ہم منصب مسعود پزیشکیان کے بھی قریب ہیں۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی رہنماؤں نے گزشتہ 7روز میں کم از کم 20 عالمی رہنماؤں سے رابطے کیے۔ انہوں نے امن کیلئے تہران، ریاض، ابوظہبی، استنبول، برسلز اور قاہرہ کے لیڈروں سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ وزیراظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل مسلسل رابطوں سے خطے کا امن بحال کرنا چاہتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آذربائیجان، بحرین، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، اردن، کویت، لبنان ملائشیا اور ازبکستان کے رہنماؤں سے بھی رابطے کیے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات، ایران، عراق اور یورپی یونین کے وزرائے خارجہ سے بھی رابطے کیے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ مستقبل قریب میں کلیدی رابطہ بن کر ابھرے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








