ویڈیو: کراچی میں پتھر سے بینک کی اے ٹی ایم مشین توڑنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

اے ٹی ایم
(فوٹو: آن لائن)

کراچی پولیس نے نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین کو پتھر سے توڑ کر رقم نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق یہ انوکھی واردات  کراچی کے علاقے گلبہار میں پیش آئی جہاں پولیس نے انوکھے طریقے سے بڑی واردات کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پتھرکی مدد سے اے ٹی ایم توڑنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ملزم نجی بینک کی برانچ میں لگی اے ٹی ایم مشین کو توڑنے کے لیے داخل ہوا اور اس نے صرف پتھر کا استعمال کرتے ہوئے مشین کی اسکرین، کیش ڈراورز اور دیگر حساس حصوں کو شدید نقصان پہنچایا۔

ایس ایس پی سنٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے ملزم کے کیش ٹرے تک پہنچنے سے پہلے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے موقع پر ہی قابو کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ بیننک عملے کی مدعیت میں درج کیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش کے دوران ہی ملزم کے متعلق سنسنی خیز انکشافات ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم کا کریمنل ریکارڈ سامنے آگیا جو اس سے قبل بھی موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ حاصل کرکے اس کے دیگر جرائم کا پتہ چلایا جارہا ہے تاہم ملزم سے گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

Related Posts