نیٹ فلکس پر نیا تھرلر دھماکہ، “دی وومین ان کیبن 10” نے مداحوں کو سسپنس میں جکڑ لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس فلم وومین ان کیبن، پوسٹر

نیٹ فلکس کی نئی سائیکولوجیکل تھرلر فلم “The Woman in Cabin 10” جس کی ہدایت کاری سائمن اسٹون نے کی ہے، ایک جری تحقیقاتی صحافی لو بلیک لاک (کیرا نائٹلی) کی کہانی بیان کرتی ہے جو ایک بڑے انکشاف سے متعلق اپنے سورس کے قتل کے بعد پیدا ہونے والے صدمے سے اب بھی گزر رہی ہے۔

کہانی کے مطابق نئی شروعات کی تلاش میں لو ایک تین روزہ لگژری کروز پر بطور مصنف شامل ہوتی ہے، جو ایک لاعلاج بیماری میں مبتلا ارب پتی خاتون این بلمر (لیزا لووین کونگسلی) اور ان کے شوہر رچرڈ (گائے پیئرس) کی میزبانی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ جوڑا اپنی نئی فلاحی تنظیم کا آغاز کرنے والا ہے۔

ایک منظر، نیٹ فلکس

ابتدا میں یہ ایک پُرسکون کام کی چھٹی معلوم ہوتی ہے، مگر جلد ہی ماحول پراسرار ہو جاتا ہے۔ لو کو احساس ہوتا ہے کہ اس کے برابر والی خالی کیبن میں کوئی موجود ہے، اُس کے برآمدے پر سگریٹ کے ٹکڑے ملتے ہیں اور ایک انجان خاتون سے غیر متوقع ملاقات بھی ہوجاتی ہے۔ رات کے وقت وہ شور سنتی ہے، جیسے کسی جھگڑے یا حملے کی آواز ہو، اور پھر ایک عورت کی لاش سمندر میں گرتی دیکھتی ہے۔

مگر جب وہ یہ واقعہ رپورٹ کرنے جاتی ہے تو عملہ کسی ایسی خاتون کی موجودگی سے انکار کر دیتا ہے۔ اس کے اردگرد موجود لوگ اس کا سابق بوائے فرینڈ بین (ڈیوڈ) دولت کی تلاش میں ایک گیلری کی مالک ہنّا ویڈنگھم، ایک راک اسٹار پال کے اور دیگر اسے مسلسل الجھا کر اس کی باتوں پر شک پیدا کرتے ہیں۔

سچ جاننے کی کوشش میں لو ایک ایسے جال میں پھنس جاتی ہے جو دھوکے، خطرے اور تنہائی سے بھرا ہوا ہے۔ فلم کا انداز کہیں Flightplan جیسا ہے اور کہیں آگاتھا کرسٹی کے انداز کے معما خیز کہانیوں جیسا، جس میں سمندر کے بیچ ایک نفسیاتی کھیل جاری رہتا ہے۔

فوٹو ایورٹ کلیکشن

کیا یہ فلم کسی ناول پر مبنی ہے؟
جی ہاں، “The Woman in Cabin 10” معروف مصنفہ رُتھ ویئر کے مقبول ترین ناول پر مبنی ہے۔ تاہم فلم میں کہانی میں کافی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لو کے کردار کو زیادہ خوداعتماد اور کامیاب رپورٹر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جس سے فلم زیادہ سینیمی اور کم جذباتی ہو گئی ہے، اگرچہ ناول کے مداحوں کو اس میں کئی نمایاں فرق محسوس ہوں گے۔

Related Posts