اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے اسلام آباد لاہور موٹروے (ایم ٹو) پر نئے ٹول ٹیکس ریٹس جاری کردیے ہیں جو 26 اگست 2025 سے نافذ ہوں گے اور 25 اگست 2026 تک برقرار رہیں گے۔
جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاریں، جیپیں اور ٹیکسیاں (کلاس ون) فی سفر 1330 روپے ادا کریں گی جو فی کلومیٹر 3 روپے 72 پیسے کے حساب سے ہے۔
ویگن (کلاس ٹو) کے لیے ٹول ٹیکس 2240 روپے مقرر کیا گیا ہے جو فی کلومیٹر 6 روپے 24 پیسے کے برابر ہے۔ اسی طرح بسوں پر 3130 روپے لاگو ہوں گے جو فی کلومیٹر 8 روپے 73 پیسے کے حساب سے ہیں۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹول ٹیکس میں سالانہ 10 فیصد اضافہ 23 اپریل 2014 کو موٹروے آپریشنز اینڈ ری ہیبیلی ٹیشن انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، جو فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کی ذیلی کمپنی ہے، کے ساتھ ہونے والے کنسیشن معاہدے کے تحت کیا جاتا ہے۔یہ بی او ٹی معاہدہ اپنے دوسرے آپریشنل سال سے ہی سالانہ ایڈجسٹمنٹ کو لازمی قرار دیتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








