بھارت میں شادیوں کے روایتی انداز کو بدلتے ہوئے ایک نیا اور دلچسپ رحجان سامنے آیا ہے جسے ڈیجیٹل سلامی کا نام دیا جا رہا ہے۔
ریاست کیرالہ سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن کے والد نے مہمانوں سے مبارکبادی رقم یعنی سلامی نقد لینے کے بجائے بارکوڈ اسکین کروا کر وصول کی۔
ویڈیو میں ایک شخص اپنی پوشاک پر لگے بارکوڈ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے مہمانوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اسے اسکین کریں۔
ویڈیو سامنے آتے ہی بھارتی سوشل میڈیا صارفین میں حیرت اور دلچسپی کی لہر دوڑ گئی، کئی صارفین نے مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ اب شادیوں میں سلامی دینے کے لیے نقدی یا تحائف کے بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کرنا پڑے گی۔
#DigitalIndia
These GPay and QR Codes have revolutionized payment methods in India and payment is now made easier than ever.Here you can see bride’s father as per WA seen with QR code pinned to his shirt in a wedding reception😀
@hvgoenka pic.twitter.com/wIrloVT88R
— Anil Cherukara I.N.D.I.A (@Anilcherukara) October 27, 2025
ماہرین کے مطابق بھارت میں تیزی سے فروغ پاتی ڈیجیٹل معیشت نے روایتی رسموں اور سماجی تقریبات کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے اور ڈیجیٹل سلامی اسی تبدیلی کی ایک علامت بن کر سامنے آئی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان میں بھی رواں سال ستمبر میں اسی طرح کا ایک تجربہ کیا گیا تھا۔
اطلاعات کے مطابق شاہ عون حسین شخص نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنی شادی کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ مہمانوں سے صرف ڈیجیٹل سلامی قبول کی جائے گی۔
اس تقریب میں نقد رقم یا روایتی تحائف کی اجازت نہیں دی گئی تھی تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ تجربہ کس حد تک کامیاب رہا۔
سوشل میڈیا صارفین کے مطابق یہ نیا رحجان اگرچہ تکنیکی لحاظ سے جدید ہے لیکن شادیوں کی روایتی گرمجوشی اور ذاتی تعلق کے پہلو کو متاثر کر سکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








