پنجاب میں اسموگ! تمام تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل

تازہ ترین

تازہ ترین

Schools Closed for Three Days in KP District
(Image: Geo News)

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں شدید اسموگ کے پیشِ نظر تمام سرکاری و نجی اسکولوں، کالجوں اور خصوصی تعلیمی مراکز کے اوقات کار میں تبدیلی کر دی ہے۔

محکمہ ماحولیات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام تعلیمی ادارے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے نہیں کھولے جائیں گے۔

یہ حکم نامہ 3 نومبر 2025 سے 31 جنوری 2026 تک نافذ العمل رہے گا۔ فیصلے کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی اسموگ کی شدت کے دوران بچوں اور اساتذہ کی صحت کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی اسکول، کالج یا ادارے کی جانب سے اس حکم کی خلاف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

پہلی بار خلاف ورزی پر 1 لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ جبکہ دوسری مرتبہ خلاف ورزی پر 6 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ڈی جی ماحولیات پنجاب عمران حمید شیخ کے مطابق ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات جاری رہیں گے، جبکہ اسموگ سے بچاؤ کے لیے عوامی تعاون ناگزیر ہے۔

یاد رہے کہ صوبہ پنجاب میں گزشتہ کئی برسوں سے سردیوں کے موسم میں اسموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ بن چکی ہے، جس کے باعث سانس اور آنکھوں کی بیماریوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے اسموگ گنز، صفائی مہمات، اور گاڑیوں کے اخراج کی مانیٹرنگ جیسے اقدامات کیے ہیں تاہم ماہرین کے مطابق اسموگ کی شدت میں خاطر خواہ کمی تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

Related Posts