نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے ہم جنس پرستوں کیلئے نیا دفتر کھول دیا، مسلمانوں کو دھچکا

تازہ ترین

تازہ ترین

ممدانی افتتاح کے موقع پر
میئر نیویارک ممدانی، فائل فوٹو

نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے نیویارک میں ہم جنس پرستوں یعنی ایل جی بی ٹی کیو آئی اے امور کے لیے نیا میئر آفس قائم کرتے ہوئے ٹیلر براؤن کو اس کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کر دیا ہے، جس سے ان کے مسلمان مداحوں کو دھچکا لگا ہے۔

انسانی حقوق کے وکیل ٹیلر براؤن خود بھی ہم جنس پرست ہیں اور خود کو ٹرانس وومن کہلاتے ہیں۔ اس نئے دفتر کا مقصد شہر میں ہم جنس پرست، ٹرانس جینڈر اور دیگر جنسی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل اور حقوق پر کام کرنا بتایا گیا ہے۔

میئر آفس کے مطابق نیا دفتر شہر کی مختلف سرکاری پالیسیوں میں ایل جی بی ٹی کیو کمیونٹی کے مسائل کو اجاگر کرنے، خدمات تک رسائی بہتر بنانے اور امتیازی سلوک کے خلاف اقدامات میں کردار ادا کرے گا۔

Related Posts