پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست، نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کو مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست، نیوزی لینڈ سیریز جیت گیا

قومی کرکٹ ٹیم کو 5 میچز کی سیریز کے مسلسل تیسرے ٹی 20 میچ میں شکست ہوئی ہے، نیوزی لینڈ نے سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ باقی ماندہ 2 میچز میں شکست کی صورت میں پاکستان پر وائٹ واش کا خطرہ منڈلانے لگا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے گزشتہ 2 ٹی 20 میچز کی تاریخ دہراتے ہوئے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹس کے نقصان پر 224رنز بنا لیے۔

کیوی ٹیم کے اوپنر فن ایلن نے صرف 62 گیندوں پر 16چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 137رنز کی شاندار اننگ کھیلی جبکہ ٹم سیفرٹ 31 جبکہ گلین فلیپس 9رنز کے ساتھ اسکور کرنے والے دوسرے اور تیسرے نمایاں بیٹرز ثابت ہوئے۔

حارث رؤف نے صرف 4اوورز میں 60 رنز کر 2 وکٹس حاصل کیں جبکہ کپتان شاہین آفریدی، محمد نواز، وسیم جونیئر اور زمان خان 1، 1 کیوی کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوسکے، جس کے بعد قومی ٹیم نے 225 رنز کا تعاقب شروع کیا۔

بابر اعظم نے 58 رنز بنائے، محمد رضوان 24، فخر زمان 19، صائم ایوب  اور اعظم خان، 10، 10 جبکہ محمد نواز نے 28رنز بنائے۔ کپتان شاہین آفریدی 16 جبکہ وسیم جونیئر 1 رن بنا سکے۔ قومی ٹیم 7وکٹس کے نقصان پر صرف 179رنز بناسکی۔

Related Posts