فلسطینیوں کو امن مل جائے تو اسرائیل کو تسلیم کیاجاسکتا ہے۔سعودی عرب

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈیووس: سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مظوم فلسطینیوں کو امن مل جائے تو اسرائیل کو تسلیم کیاجاسکتا ہے۔ خطے کا امن فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے پینل سے گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ اگر فلسطین کا مسئلہ حل ہوجائے تو اسرائیل کو تسلیم کرسکتے ہیں۔غزہ اور بحیرۂ احمر کی کشیدگی کم کرنا ہماری ترجیح ہے۔

گفتگو کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے خطے کے امن کو یقینی بنانے کیلئے امریکا کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ یہ غزہ کے تناظر میں زیادہ مفید اقدام ہے۔ غزہ میں جنگ پورے خطے کیلئے خطرناک ہے۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ سعودی عرب غزہ میں فوری جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جنگ روکنے کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔ غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 7اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ کے نتیجے میں غزہ میں 24 ہزار سے زائد فلسطینی شہید جبکہ 61ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔زخمی افراد اور شہید ہونے والوں میں 70 فیصد بچے اور خواتین شامل ہیں۔ 

Related Posts