نو منتخب رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای امریکی حملے میں زخمی؟ جانیں حقیقت کیا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ایران کے نو منتخب رہبر اعلیٰ مجتبیٰ خامنہ ای کے زخمی ہونے کی اطلاعات نے ایک بار پھر میڈیا اور عوام میں ہلچل پیدا کر دی تاہم قریبی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وہ بالکل محفوظ اور خیریت سے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر کے بیٹے یوسف پزشکیان نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات میں انہیں بتایا گیا کہ خامنہ ای زخمی ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے اپنے قابل اعتماد دوستوں سے رابطہ کیا جنہوں نے تصدیق کی کہ الحمدللہ سپریم لیڈر بالکل ٹھیک ہیں۔

ایران کے سرکاری ٹی وی نے خامنہ ای کو رمضان کی جنگ کا زخمی فوجی قرار دیا تاہم یہ واضح نہیں کیا کہ چوٹیں کس نوعیت کی ہیں۔

ادھر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے تین ایرانی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی کہ خامنہ ای کی ٹانگوں پر زخم آئے ہیں لیکن وہ ہوش میں ہیں اور ایک انتہائی محفوظ مقام پر موجود ہیں۔

یہ خبریں اس وقت سامنے آئیں جب خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے مگر قریبی ذرائع کے مطابق سپریم لیڈر کی حفاظت اور صحت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

Related Posts