عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جیل ملاقات میں کیا باتیں ہوئیں؟ اہم راز سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات ہوئی، جس میں ان کی صحت اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جیل ذرائع کے مطابق دونوں کے درمیان ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی جو تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہی۔ اس دوران عمران خان کی صحت کی صورتحال، آنکھوں کے مسئلے اور جاری طبی علاج کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران عدالتوں میں زیرِ سماعت اپیلوں اور دیگر قانونی معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے اختتام پر دونوں کو دوبارہ ان کے اپنے اپنے سیلز میں منتقل کر دیا گیا۔

Related Posts