اگلا راؤنڈ یا پھر گھر واپسی؟ پاکستان کا نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

سری لنکا کے سب سے بڑے شہر کولمبو میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے نمیبیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آج پاکستان نمیبیا کے خلاف میچ اپنا اہم میچ کھیل رہا ہے جو گرین شرٹس کے لیے ڈو اینڈ ڈائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ پہلے راؤنڈ میں ہی ورلڈ کپ کے اخراج کی ہزیمت سے صرف فتح یا بارش ہی بچا سکتی ہے۔ اپ سیٹ پاکستان کو باہر کر دے گا۔

پاکستان نے اپنے میچ میں بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کیا تھا جبکہ امریکا نے نمیبیا اور نیدرلینڈز کے خلاف شاندار فتحیں حاصل کی ہیں جس سے پاکستانی ٹیم کے لیے حالات کافی مشکل ہو گئے ہیں۔ اب کسی بھی غلطی کا بھرپور خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

دوسری جانب سری لنکن محکمہ موسمیات کے مطابق کولمبو میں میچ کے دوران بارش کا 50 سے 60 فیصد امکان ہے اور 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے جس سے کھیل کے دوران حالات بدل سکتے ہیں۔

Related Posts